بدھ, 24 اپریل 2024


یوم دفاع وشہدائےپاکستان آج قومی اورملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع وشہدائےپاکستان آج قومی اورملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے۔

ذرائع کے مطابق 1965ء کی جنگ میں دشمن کی عبرت ناک شکست اور پاک فوج کی شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی، اسی مناسبت سے یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس کے لیے اہم تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔

یوم دفاع کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے جب کہ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment