Print this page

صدرِمملکت کااقراء یونیورسٹی کےچانسلرحنیدلاکھانی کےانتقال پرپیغام جاری

اسلام آباد: صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقراء یونیورسٹی کےچانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی و چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ’اقرا یونیورسٹی کے چیئرمین اور بانی اور میرے دوست حنید لاکھانی کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔دعا ہےکہ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے اہل خانہ/دوستوں کو صبر وجمیل عطا کرے‘۔

ہمیں ان واقعات کے ذریعے یاد رکھنا چاہیے کہ زندگی غیر یقینی اور مختصر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں