Print this page

کیمبرج کی بعض نصابی کتب پرپابندی

وفاقی وزارت تعلیم نے کیمبرج کی بعض نصابی کتب پرپابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی اور دی ہسٹری اینڈ کلچر

آف پاکستان کی طباعت، اشاعت، تقسیم اور تدریس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تعلیمی اداروں کو 10 مئی تک عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممنوعہ نصابی کتب میں کیمبرج یونیورسٹی پریس کے جوناتھن بلنڈل کی سوشیالوجی اور پیک پبلشنگ لمیٹڈ/ڈینش پبلشنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نائجل کیلی کی دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان شامل ہیں جو کہ او لیولز میں پڑھائی جا رہی تھیں۔

PEIRA نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کتابوں کی طباعت، اشاعت، تقسیم اور تدریس پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف PEIRA ایکٹ کے سیکشن فور اے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ کتابیں کسی بھی ادارے میں دستیاب نہ ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں