Print this page

وزیر داخلہ کا کپتان کو دوٹوک جواب

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پنجاب میں رینجرز بلانے کے مطالبے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ اظہار رائے کی کھلی آزادی ہے مگر یہ آزادی آئین و قانون کی حدود میں ہونی چاہئے جب کہ سیاسی رہنما کے مطالبے پر حیران ہوں کیونکہ رینجرز کو پنجاب میں بلانا یا احتساب کی دعوت دینا قانون کےدائرے میں نہیں آتا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس کراچی یا کسی اور جگہ رینجرز کو بلانے کا مینڈیٹ نہیں یہ مطالبہ کراچی آپریشن کو بھی اصل مقصد سے ہٹانے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے مطالبات اداروں کو متنازعہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کا سب کو اعتراف ہے اور جنرل راحیل شریف اور فوج کی دادِ تحسین فرض نبھانے کے باعث ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن کا دعویٰ کرتے ہوئے صوبے میں رینجرز بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں