بدھ, 24 اپریل 2024


حکومت نے اہم اعلان کردیا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر داخلہ کی سفارش پر عیدالاضحیٰ کی 3سرکاری چھٹیوں کااعلان کردیا ہے جس کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ حکومت نے 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا جن میں سرکاری ملازمین اور بینکوں کی ہفتہ وار 2 چھٹیاں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے ملک بھر میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی جس کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کو 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے منظور کرلیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment