Print this page

تیونس کے پارلیمانی انتخابات میں سیکیولر پارٹی کی فتح-

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)تیونس میں سیکیولر پارٹی ندا تونس‘ نے ملک میں سنہ 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد نئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت لیے ہیں -نتائج کے مطابق ندا تونس نے 217 سیٹوں میں سے 85 پر کامیابی حاصل کی۔پارلیمانی انتخابات میں حركت النہضہ اور ندا تونس کے علاوہ سیکیولر جماعتوں، کانگریس فار ریپبلک اور سیکیولر ڈیموکریٹک فورم اور سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے سابق اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔اس جماعت کی کارکردگی سے وسیع توقعات وابستہ ہیں۔تیونس کے تقربیاً 50 لاکھ شہریوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اندراج ہوا تھا۔خطے میں عرب سپرنگ میں مطلق العنان حکومتوں کے خلاف دوران بغاوت کے دوران سب سے پہلے انقلاب نیونس میں آیا جو سب سے کم پرتشدد تھا۔تیونس میں آنے والی اس تبدیلی نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا اور مصر، لیبیا، یمن اور شام میں ایسی ہی تحریکوں نے جنم لیا۔ تاہم تیونس واحد ملک ہے جہاں عرب سپرنگ کے دوران آنے والی تبدیلی پائیدار ثابت ہوئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں