Print this page

دہشتگردوں کو اکھاڑ پھینکیں گے

ایمزٹی وی (اسلام آباد)بڈھ بیر ایئر بیس پر دہشتگردوں کے ناکام حملے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےوزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج کو پوری قوم کو حمایت حاصل ہے اور پورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہردم تیار ہیں۔ پشاور میں پی اے ایف بیس کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سےایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اورتمام حالات سےآگاہ کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس نے بروقت جوابی کارروائی کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فورسز کے 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں