Print this page

موبائل فونز ڈائریاں اور بہت کچھ۔۔۔۔۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)بے نطیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیش رفت تفصیلا ت کےمطابق بےنظیر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے کی۔ سماعت کے دوران ملزموں کے زیر استعمال موبائل فونز، ڈائریاں اور دیگر اشیاءپیش کردی گئیں۔ اسٹینوگرافر کی غیرحاضری کے باعث مال مقدمہ کی جانچ پڑتال نہ ہو سکی اور مدعی مقدمہ انسپکٹر کاشف ریاض کا بیان بھی قلمبند بھی نہیں کیا جا سکا۔ مقدمہ کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئندہ سماعت پر گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس کو مکمل مال مقدمہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ناہید خان کے وکلاءبھی عدالت میں نہیں آئے۔ بینظیر قتل کیس میں چند روز قبل اس وقت نیا موڑ آیا جب محترمہ کے ڈرائیور جاوید الرحمان نے اپنے بیان میں انکشاف کیا تھا کہ گاڑی کے سن روف سے بینظیر بھٹو کو باہر نکلنے کا مشورہ ناہید خان نے دیا تھا۔ جاوید الرحمان کے بیان کے بعد ناہید خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں