Print this page

سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد کیا گیا جس میں جیف آف آرمی اسٹاف سمیت ڈی جی ایس آئی بھی شامل تھے۔اجلاس میں بڈھ بیر حملے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی داخلی صورتحال، آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم قومی امور پر گفتگو کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی میجر جرنل ندیم ذکی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سکیورٹی کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب کے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال اور سرحدی سکیورٹی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بڈھ بیر ائیر بیس حملے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے مزید انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں