منگل, 16 اپریل 2024


غازی عبد الرشید کے بیٹے گرفتار ۔۔۔۔

اسلام آباد (ایمز ٹی وی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے 2مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ،جنکی شناخت لال مسجد کے مرحوم خطیب مولاناعبد الرشید غازی کے بیٹوں کی حیثیت سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کی حدود ایف 6سیکٹر سے گرفتار کیے گئے مبینہ ملزمان حارث رشید کی گاڑی سے فوجی وردی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،مبینہ ملزمان اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں آبائی گاﺅں جا رہے تھے کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے فوجی وردی اور پستول برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے خلاف اسلحہ رکھنے اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،واضح رہے کہ ملزم ہارون رشید سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کے مدعی بھی ہیں ،

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment