ھفتہ, 20 اپریل 2024


دورہ امریکا۔۔۔ پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنے کا موقع

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف كی زیرصدارت دورہ امریکا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحا ق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی نے شركت كی .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دورہِ امریكا میں دہشتگردی كے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں سے آگاہ كیا جائے گا اوریہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 18 ارکان پر مشتمل اعلٰی وفد کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment