ھفتہ, 07 دسمبر 2024


بیرونِ ملک سے امداد، غیر پارلیمانی زبان کے استعمال کا الزام ۔۔۔۔؟

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید نےعمران خان پرملک دشمنوں سےپیسےلینے کاالزام لگادیااس کے ساتھ انہوں نے الیکشن کمیشن پربھی پی ٹی آئی سےگٹھ جوڑ کا الزام بھی لگایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گناہوں پرپردہ ڈال رکھا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پراکاوئنٹس اورغیرملکی فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی ہے پھر عمران خان کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت کیوں دی گئی اور بغیر اکاؤئنٹس جمع کرائے انہیں انتخابی نشان کس طرح الاٹ کیا گیا؟ عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک سے امداد لینے پر پابندی ہے لیکن عمران خان نے ملک دشمن عناصرسے کروڑوں ڈالر حاصل کئے۔ انہوں نےمزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکبربابراحمد نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف درخواست دائر کی جس پرعمران خان تیرہ ماہ تک بہانوں سے تاریخیں لیتے رہے اور جب کوئی جائے فرار نہ ملی تو وکیل بدل دیا پرویزرشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے2013کےالیکشن میں دھاندلی سے حصہ لیا تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment