Print this page

افغانستان کے پڑوسی افغانستان کا امن برباد نا کریں-چین

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)چین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کے کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے-افغانستان کےصدر اشرف غنی کے چین کے دورے کے موقع پر چینی رہنما نےکہا کہ دنیا افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی وحدت کا احترام کرے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔افغانستان میں امن اور تعمیر نو کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صدر غنی نے طالبان کو بات چیت کی پیشکش میں کوئی مخصوص تجویز یا حل پیش نہیں کیا اور یہ عندیہ دیا کہ حکومتی سکیورٹی فورسز کارروائیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے گروہوں کو بالکل اجازت نہیں دینی چاہیے جو بڑے فریب کے تعاقب میں ہماری ملک کو میدان جنگ بنا دیں۔سابق افغان صدر حامد کرزئی طالبان کو اپنا’بھائی‘ کہتےتھے اور امریکہ کو اس کی فوج کی افغانستان میں موجودگی پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔اس اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جی پنگ نے کہا کہ چین کو افغانستان پر اعتماد ہے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے -

پرنٹ یا ایمیل کریں