×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

محرام الحرام کےدوران محبت اور رواداری کی فضا قائم رکھی جائے گی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)محرم الحرام کے دوران علماء کرام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ضابطہ اخلاق کی پابندی پر اتفاق ہوگیا جس کے تحت بھائی چارے ، محبت اور رواداری کی فضا قائم رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سمیت ایس ایس پی ساجد کیانی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مساجد ، امام بارگاہوں کی دیواروں پر مذہبی منافرت پر مبنی تحریریں مٹا دی جائیں گی۔ اجتماعات میں فرقہ واریت کی نفی کی جائے گی ، اجلاس میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے قانون پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں