Print this page

"دی گریٹ لیجینڈ " نصرت فتح علی خان کا 66واں یومِ پیدائش

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سروں کے بادشاہ، قوالی کے شہنشاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی آج 66ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، استاد نصرت فتح علی خان نے سولہ سال کی عمر سے قوالی گانا شروع کی اور رفتہ رفتہ اس فن میں جدت اور مہارت پیدا کی.نصرت فتح علی خان نے الاپ، راگوں اور گائیکی سے دنیا بھر میں تاریخ رقم کی ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں سمیت نصرت فتح علی خان نے برطانیہ ،جاپان اور امریکا کی میوزک انڈسٹری میں بھی کام کیا اور خوب شہرت پائی، عظیم فنکار کو بہترین گائیکی پر حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز اگیا ۔وہ بیک وقت موسیقار بھی تھے اور گلوکار بھی تھے۔ 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا۔ 1997 انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔اگست 1997 کو محض 48 برس کی عمر میں انہوں نے اس دار فانی سے کوچ کیا لیکن انکی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں