Print this page

ایچ ای سی نے دوہری ڈگری کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں دہری ڈگری پروگرامز شروع کرنے کیلئے نئی پالیسی مرتب کر لی،ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مستقبل میں کامسیٹس ڈگری تنازع سے بچنے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی تعلیم ملک کے اندرہی دینے کیلئے دہری ڈگری پالیسی بنا لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے پالیسی میں ایسے قواعد وضوابط مرتب کیے ہیں جن کے تحت پاکستانی یونیورسٹیاں بھی دوسرے ممالک کی طرح دہری ڈگری پروگرام کا آغاز کر سکیں گی۔واضح رہے کہ دہری ڈگری پروگرامز کے حوالے سے کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کامسیٹس دہری ڈگری پروگرام کا تنازع کھڑا ہوا تھا جس میں سیکڑوں طالبعلموں کامستقبل داؤ پر لگ گیا تھا تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی مداخلت پریہ معاملہ حل ہوا۔ دہری ڈگری پروگرام کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے اور باہمی مشاورت کے بعد اس پالیسی کو کمیشن کی میٹنگ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں