بدھ, 24 اپریل 2024


ایم کیوایم کے مطالبے پر شکایت ازالہ کمیٹی قائم، نوٹی فکیشن جاری

ایمزٹی وی ( اسلام آباد) وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے شکایت ازالہ کمیٹی قائم کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ازالہ کمیٹی کے لیے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) خلیل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں اور فروغ نسیم کمیٹی کے رکن ہوں گے جب کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ سیکریٹری بھی ہوں گے۔

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق شکایت ازالہ کمیٹی آزادی سے شکایت آئین وقانون کے مطابق جائزہ لے گی اور اپنا طریقہ کار اور رولز آف بزنس خود طے کرے گی جب کہ کمیٹی 90 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی اور کیس ٹوکیس کی بنیاد پر فائنڈنگ وفاق کوجمع کرائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment