اتوار, 29 نومبر 2020
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


شہید بینظیر بھٹو قتل کیس کو ایک بار پھر چیلنج کا سامنا

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف نے امریکی صحافی مارک سیگل کےبیان کوچیلنج کردیا ہے۔ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نےامریکی صحافی کےویڈیو بیان پراعتراضات اٹھاتے ہوئےکہا کہ مارک سیگل نےسات سال بعدبیان ریکارڈ کروایاجو قانون کےمنافی ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارک سیگل نے فاروق ایچ نائیک کا لکھا ہوا بیان پڑھ کر سنایاہے کیس کی سماعت جسٹس رائے ایوب مارتھ نے کی جبکہ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکلاء فیصل چودھری اورفروغ نسیم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکلاء کےدلائل کے بعد عدالت نے درخواست کے فیصلےتک سماعت ملتوی کردی۔ درخواست کی سماعت گیارہ نومبر کو ہوگی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment