Print this page

مشرف کا نام سنتے ہی آگ بگولہ۔۔ کہا! کون مشرف

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے اراکین سینیٹ کو ایوان کی کارروائی کے دوران اپنے بحث ومباحثوں کے دوران آمروں کا حوالہ دینے سے روک دیا۔گزشتہ روز جب وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کا حوالہ دیاکہ وہ کہتے ہیں کہ ’ایکشن اسپیک لاؤڈر دین ورڈز‘ تو چیئر مین سینٹ آگ بگولہ ہوگئے اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کون مشرف؟ آئندہ پارلمینٹ میں اس کا نام نہ سنوں! انہوں نے ساپق صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 3 نومبر 2007 کو جب کسی آمر نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تو پارلیمان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اس کی توثیق نہیں کی، تمام سیاسی جماعتوں، وکلا اور سول سوسائٹی نے طویل جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال کروائی۔ بعد ازاں ارکینِ پارلیمنٹ کو تنبیہ کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آئندہ کسی بھی رکنِ پارلیمنٹ کو اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ وہ زیر بحث کسی آمر کاحوالہ دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں