Print this page

شناختی کارڈ کا حصول اب اور بھی آسان!!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے ہوم ڈیلیوری پاسپورٹ کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت جڑواں شہروں کے عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد 200 روپے جب کہ مضافاتی علاقوں کے افراد 250 روپے کی ادائیگی پر پاسپورٹس اپنے گھر پر حاصل کرسکیں گے۔اس حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے لیے آن لائن سسٹم شروع کیا جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ گھروں پر پاسپورٹ کی فراہمی کے عمل کا دائرہ کار 4 ماہ میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ بنا کردیئے، نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ تک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا نظام مکمل طورپر آن لائن ہوجائے گا اور اس میں ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں