×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

بلدیاتی انتخابات کا دنگل عروج پر۔۔۔۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں 14 جبکہ پنجاب میں 12 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام ساڑھے 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔پنجاب کے 12 اضلاع سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور خانیوال میں ہزاروں امیدوار مدمقابل ہیں۔پنجاب کے 12 اضلاع میں ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔صوبے کے انتخابی اضلاع میں 11 ہزار 862 پولنگ اسٹیشنز کو ’اے پلس‘، ’اے‘ اور ’بی‘ میں تقسیم کیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ اور نوشہرو فیروز میں بھی آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران صوبے کے 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرکے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گےالیکشن کمیشن نے سندھ کے 8 اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں آج ہونے والے انتخابات ملتوی کرکے 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا اعلان کیا ہے۔انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج کی 16 کمپنیاں اسٹینڈ بائی پر رکھی گئی ہیں جنہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعع کی صورت میں طلب کیا جاسکے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں