Print this page

سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان کشیدگی کی خبروں کی تردید کردی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کی سمری کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف نے دی تھی۔اس حوالے سے انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکا سے ایک روز قبل روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایجنڈا مختلف نہیں، دونوں ملکی مفاد میں بین الاقوامی قیادت سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے سول ملٹری تعلقات کو پاکستان کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری قیادت ہر معاملے پر اتفاق ہے اور دونوں قیادتوں کے درمیان کسی حوالے سے کوئی تقسیم نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں