Print this page

اٹھارہ سال بعد کیس سے بری کردیا گیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد)احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو مشہور زمانہ نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اٹھارہ سال بعد مقدمات ختم ہو گئے۔جھوٹے مقدموں کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی فتح ہو گئی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری نے بڑی بہادری سے آٹھ سال جیل کاٹی۔ کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے، کسی سے کوئی گلہ شکوہ بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کے پاس بھی کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں