×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

بلدیاتی انتخابات کے لئے جدیدٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں موبائل فون ایپ کے ذریعے نتائج مرتب کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے لیے موبائل ایپ کا استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ابتداء میں آزمائشی طور پر 200 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کئے جائیں گے ۔جبکہ رزلٹ مینجمنٹ موبائل ایپ الیکشن کمیشن نے خود تیار کی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پہلے مرحلہ میں دو سو پولنگ اسٹیشنوں سے نتائج وصول کیے جائیں گے۔ پریزائیڈنگ افسران موبائل فون سے انتخابی نتائج کی تصویر بناکراس ایپ کے ذریعے مرکزی سیکریٹریٹ بھجوائیں گے ، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی ۔خضر عزیز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹم بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تمام 640 پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات گوگل پر بھی جاری کردی ہیں۔ ووٹرزاب ویب سائٹ کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات جان سکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں