Print this page

7 دسمبر کو قرآن کانفرنس کا انعقاد !

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام 7دسمبر کو ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں قرآن کانفرنس ہو گی جس کی صدارت علی پور شریف کے سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کریں گے ، علامہ سید حسین الدین شاہ اور کرنل (ر) پیر سرفراز سیفی مہمان خصوصی ہونگے ۔ کانفرنس سے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ سمیت صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سید شمس الدین بخاری اور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری خطاب کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں