Print this page

بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کےمطابق مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین کی 21 نشستیں لے کر برتری حاصل کرلی ہے جب کہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے شہر اقتدار کی 50 یونین کونسلز سے چیئرمین شپ کی 21 نشستیں لے کر برتری حاصل کرلی ہے جب کہ تحریک انصاف چیئرمین کی 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے اس کے علاوہ 11 آزاد امیدوار بھی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں پرامن اندازمیں انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور8 ہزارسے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 625 فوجی جوان اور رینجرزکے 700 اہلکار بھی کوئیک رسپانس فورس کے طورپرالرٹ رہے۔ پولیس، ایف سی، اسپیشل برانچ اور پاک فوج کے جوانوں کو خصوصی موبائل سمیں فراہم کی گئیں جن کی مانیٹرنگ جی پی آر ایس کے ذریعے کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں