Print this page

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں مہمانوں کاپرتپاک استقبال!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہارٹ آف ایشیا-استنبول پراسس کی 5ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کے صدر اشرف غنی اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر اشرف غنی کی آمد پر 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ مہمان صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے شاندار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم نواز شریف نے مہمان صدر کا استقبال کیا اس موقع پر تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود تھے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن اور پائیدار ترقی کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات ہوگی۔واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ چین، ایران، ترکی، تاجکستان، ازبکستان، آذربائیجان اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ، 17 ڈونرز ممالک کے نمائندگان اور 12 عالمی تنظیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں