Print this page

ویٹیکن نےپاکستان میں عیسائی میاں بیوی کو زندہ جلا دینے کے واقعے کو ’انسانیت کے لیے شرمندگی‘ قرار دیا ہے۔

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک ۔

ویٹیکن میں رومن کیتھلک چرچ کونسل کے بین المذاہب کے سربراہ کارڈینل ژو لوئی ٹوروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو قصور میں عیسائی جوڑے شہزاد مسیح اور شمع بی بی کی مار پیٹ اور زندہ جلائے جانے کی تفصیلات جان کر نہایت حیرت ہوئی ہے۔

انھوں نے پاکستان کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مجرمانہ فعل کی مذمت کریں۔

ان کا کہنا تھا ’اس مجرمانہ فعل سے تمام انسانیت شرمندہ ہوئی ہے۔ سب سے پہلے متاثر مسلمان ہوئے ہیں کیونکہ ایسے مجرمانہ فعل اسلام کی شبیہہ کو خراب کرتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ چار نومبر کو پنجاب کے ضلع قصور میں کے نواحی گاؤں رادھا کشن میں ایک مشتعل ہجوم نے ایک عیسائی جوڑے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں