Print this page

امریکہ کے صدر کا ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو خفیہ خط-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنےخط میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ خط گذشتہ مہینے بھیجا گیا تھا اور صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد براک اوباما کا ایرانی رہنما کے نام یہ اس قسم کا چوتھا خط ہے۔ خط لکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ صدر براک اوباما کے خیال میں ایران کو دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل کرنا بہت اہم ہے۔

ادھر ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی حتمی سمجھوتہ ابھی تک نہیں طے پایا۔

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ جان کیری ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف سے اس ہفتے کے اواخر میں اومان میں مذاکرات کریں گے۔

عالمی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران نیوکلیئر بم بنانے کی کوشش کر رہا جسے ایران مسترد کرتا ہے۔

گذشتہ سال ایک عبوری معاہدے کے تحت بعض جوہری سرگرمیاں ترک کرنے کے بدلے ایران کے خلاف پابندیاں نرم کر دیں گئی تھیں۔

گزشتہ روز کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر جان بوہنر نے کہا کہ وہ ایران کے رہنماووں پر اعتبار نہیں کرتے اور اسے دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں