ھفتہ, 20 اپریل 2024


حقِ خودارادیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ اپنے حقِ خودارادیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’کشمیری علیحدگی پسند نہیں ہیں وہ ایک زیرقبضہ علاقے کے لوگ ہیں جب اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔‘

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس تنازعے میں فریق ہے، تاہم انھوں نے بھارتی وزیرِ دفاع نے  اس بیان میں کہا کہ پاکستان یا تو حریت رہنماؤں کے ساتھ بات کرے یا پھر بھارت کے ساتھ، کو ناقابل قبول دلیل قرار دے 

دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرت کرنا ہوں گے جو خطے میں امن کے قیام، معاشی ترقی اور عوام کی بہبود کے لیےضروری ہیں۔ مگر ساتھ ہی انھوں نےیہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی شرط کو تسیلم نہیں کرتا۔

 بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اور حالات کو معمول کے مطابق لانا چاہتا ہے -

واہگہ بارڈر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہی فیصلہ کریں گے کہ انھیں اس ضمن میں بیرونی مدد کی ضرورت ہے یا نہیں۔۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment