×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

نیشنل پولیس اکیڈمی میں 4خواتین بھی شامل!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت 17 اے ایس پیز کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں چار خواتین اے ایس آئی بھی شامل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاس آوٹ ہونے والے اے ایس پیز کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تربیت فراہم کی گئی۔پاس آوٹ ہونے والے اے ایس پیز نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ پریڈ کے مہمان خصوصی سابق آئی جی عباس خان تھے جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈر خالد قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس پیز کو جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بھی غیرملکی ماہرین سے تربیت دلوائی گئی ہے۔خواتین اے ایس پیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے 18 ماہ کے دوران جسمانی تربیت کے علاوہ جدید کرائم کے خاتمے سے متعلق بھی خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔ خواتین اے ایس پیز نے پیغام دیا کہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اس لئے ان کے مسائل کے حل کے لئے خواتین کو پولیس کے شعبے میں شمولیت اختیارکرنی چاہیئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں