بدھ, 24 اپریل 2024


سندھ حکومت ،پاکستان سٹیل ملز خریدنے کی خواہشمند۔۔۔!

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکردی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیے لیے 2 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ خط میںحکومت سندھ نے پاکستان اسٹیل ملزخریدنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ خط میں کہا گیاکہ نجکاری کمیشن اسٹیل ملز کے معاملے پرصوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کاآغازکرے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اسٹیل ملزکی نجکاری کے لیے شرائط و ضوابط سے آگاہ کرے۔ اسٹیل ملزکے واجبات اور قرضوںکی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کی جائیں، ٹرم آف ریفرنس طے کرنے کے بعد سندھ حکومت کے ساتھ اسٹیل ملزکی خریداری کامعاہدہ طے کیاجائے۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی میں صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ سندھ حکومت کاموقف ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزقومی اثاثہ ہے جسے ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کیاتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment