جمعرات, 25 اپریل 2024


نیب نے ڈاکٹرعاصم سمیت متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیب کے ایگزیکیٹو بورڈ نے ڈاکٹرعاصم حسین،رکن قومی اسمبلی میرمنورعلی تالپورسمیت متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ نیب ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین قمرالزماں چوہدری کی صدارت میں ہواجس میں تین کیسوں کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے سب سے پہلے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم، ڈائریکٹرلینڈ کے ڈی اے سید اطہرحسین اور ایڈمنسٹریٹرضیاالدین اسپتال دبئی عبدالحمید کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری زمین غیرقانونی طریقے سے مختلف افراد کو الاٹ کی اور حاصل ہونے والی رقم کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرکے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب نے بلوچستان کے صوبائی وزیرصنعت وتجارت سیداحسان شاہ، رکن قومی اسمبلی میرمنورعلی تالپوراور پشاور یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کے خلاف بھی تحقیقات کی بھی منظوری دے دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment