جمعہ, 19 اپریل 2024


پاک فوج کیلیے ایک اور اعزاز جنرل راحیل شریف دنیا کے بہترین جنرل قرار

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)  پاک فوج نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف دنیا کے 10بہترین جنرلز میں سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

 

امریکی ادارے ’’اے بی سی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ساکھ کافی کمزور ہو چکی تھی اور ملک دہشت و وحشت کےگرداب میں گھرا ہوا تھا۔ ایسے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک مسیحا بن کر آئے اور قوم کو امن و آشتی کی نوید سنائی۔ انھوں نے نہ صرف پاک فوج کی گرتی ہوئی ساکھ کو پھر سے اوجِ کمال بخشا بلکہ کچھ اس انداز میں دہشت کے سوداگروں کے مقابل صف آرا ہوئے کہ قوم کے ہیرو قرار پائے۔

 

دہشت گردوں کی سرکوبی اور پاکستان کی ہر آفت و مصیبت میں خدمت کے باعث آج جہاں وہ قوم کی آنکھوں کا تارہ ہیں وہیں عالمی برادری میں بھی ایک معتبر مقام پا چکے ہیں، انھوں نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جس سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئےْ

 

اے بی سی نیوز کے مطابق جنرل راحیل شریف کو ملک کے اندر اور باہر موجود دشمنوں سے انتہائی موثر انداز میں نمٹنے اور دہشت گردی کی جنگ میں اعلیٰ کارکردگی پر دنیا کا بہترین کمانڈر قرار دیا گیا، انھوں نے دہشت گردوں کے خاتمے میں حیران کن کامیابیاں حاصل کیں، انھوں نے افواج پاکستان کو سنگل آرڈر سے کنٹرول کیا۔

 

رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس بہترین جنرلز میں سے دوسرے نمبر پر امریکا کے چیف آف آرمی سٹاف مارٹن ڈمپسی، تیسرے نمبر پر چین کے فینگ فنگ ہوئی، چوتھے نمبر پر روس کے والرے گراسیموف، پانچویں نمبر پر ترکی کے ہولوسی اکار، چھٹے نمبر پر برطانیہ کے نک ہوفٹن، ساتویں نمبر پر جنوبی کوریا کے چون یون ہی آئے، بھارتی جنرل دلبیر سنگھ 8نمبر پر دکھائی دیے، جاپان کے کاتسوتوشی کاوانو اور جرمنی کے وولکر ویکر نویں اور دسویں نمبر پر موجود رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment