جمعرات, 25 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پاک چین راہداری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش

 
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین راہداری منصوبے پر آج تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کرلیا ،جس میں بعض جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 
وزیر اعظم نے راہداری منصوبے پر آج تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کر لیاہے، جس پر مشاہد حسین سید کاکہناہےکہ تمام سیاسی جماعتوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مکمل حمایت کا یقین دلا یا ہے تاہم منصوبے کی ترجیحات پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات ہو سکتے ہیں ۔
 
پاک چین اقتصادی راہداری پر قائم پارلیمانی کمیٹی کےچیئرمین مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھاکہملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ، اس پرکسی کو اعتراض نہیں تاہم اس کی ترجیحات پراعتراض ہوسکتا ہے ۔اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ منصوبے کےذریعے پاکستان ریلوے کا نظام مضبوط کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment