Print this page

چین میں بجلی فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی کو ’بجلی کا شیر‘ کہا جاتا ہے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

مشرقی چین میں ایک بجلی کمپنی کے عملے نے مفت شراب نہ پلانے پر شراب خانے کے عملے سے جھگڑنے کے بعد اس علاقے کی بجلی بند کر کے ہزاروں گھروں کو تاریکی میں ڈبو دیا۔

 بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ملازمین اور شراب خانے کے عملے کے درمیان تو تو میں میں ہو گئی، جس کے بعد بجلی کمپنی کے ملازمین نے سارے علاقے کی بجلی منقطع کر دی۔

خبر کے مطابق صوبہ ہینان کے کئی علاقوں میں لوگ چھ گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔

اس دوران بجلی کپمنی کے افسران نے مفت شراب کے ایک دور کا مطالبہ کر دیا جسے شراب خانے کے عملے نے تسلیم نہیں کیا۔ اس پر کمپنی کے اہلکاروں نے بار کے شیشے توڑ دیے۔

لڑائی جھگڑے کے دوران کمپنی کے ایک اہلکار نے شراب خانے کی بجلی بند کر دینے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شراب خانے پر ’بجلی کے شیر کا قہر‘ نازل کر دیں گے۔ یاد رہے کہ چین میں بجلی فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی کو لوگ ’بجلی کا شیر‘ بھی کہتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں