×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

سارک ممالک میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)کرپشن میں پاکستان سارک ممالک میں سب سے سے بہتر ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس 2015 کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے مقابلے میں دیگر چار سارک ممالک کا اسکور یا تو وہی رہا یا اس میں کمی آئی۔دنیا کے 168 ممالک میں عوامی سطح پر کرپشن کے حوالے سے تیار کی گئی ’سی پی آئی 2015‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر تمام ممالک مل کر کوشش کریں تو کرپشن میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 میں مجموعی طور پر 168 ممالک میں سے دو تہائی ممالک نے انڈیکس میں 50 سے کم اسکور کیا واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن انڈیکس میں صفر اسکور کرنے والا ملک سب سے زیادہ کرپٹ مانا جاتا ہے، جبکہ 100 اسکور کرنے والا ملک سب سے کم کرپٹ مانا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے سی پی آئی اسکور میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرپشن کے حوالے سے اس کی درجہ بندی میں مزید بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا تھا، جس کے لیے اسے کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تجاویز پر عمل کرے گی جس سے کرپشن میں مزید کمی آئے گی اور آئندہ برسوں میں پاکستان کا سی پی آئی اسکور اور بہتر ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں