×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کی وجہ۔۔ نیشنل ایکشن پلان

ایمزٹی وی (آسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت پریس کانفرنس ہوئی۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف شروع کیے گئے نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اور گذشتہ 9 برس کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور جب جنگ ہوتی ہے تو وار دونوں طرف سے ہوتے ہیں. لیکن اس سلسلے میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے. اس موقع پر وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جن سیاست دانوں نے اپنے دورمیں کچھ نہیں کیا وہ اب بیٹھ کر لفاظی کرتے ہیں. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش پر انھیں شدید اختلاف ہے اور ہمیں دشمن کو طاقت، جیت اور اتفاق و اتحاد کا پیغام دینا چاہیے لیکن چند مخصوص لوگ دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان میں سیکڑوں اسکول ہیں اور ہر ایک کی سیکیورٹی ایک مشکل کام ہے، لیکن تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کی جانی چاہیے.وزیر داخلہ نے بتایا کہ کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن کے وزیر طارق فضل چوہدری نے اسکولوں کی بندش کا معاملہ ان کے سامنے اٹھایا تھا، لیکن میں نے کہا تھا کہ 'اسکولوں کو بند نہیں کیا جانا چاہیے.' ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے تعلیمی ادارے، ہسپتال، سڑکیں اور دیگر مقامات بند کرکےخود کو گھر میں قید کرلیں گے تو ہم وہی کریں گے جو دراصل دشمن چاہتا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں