Print this page

سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایک ماہ کے دوران ساتویں پاکستانی شہری کا سر قلم-

ایمز ٹی وی (فارن  ڈیسک)

 سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ جمعرات کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری نیاز محمد کا سر قلم کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی خدشات کے باوجود رواں سال 67 غیر ملکی شہریوں کو موت کی سزا دی گئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہی ہے کیونکہ یہ معاشرے اور انفرادی طور پر شدید نقصان دہ ہے۔

ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کرسٹوف ہینز نے سعودی عرب میں مقدموں کی سماعت کو انتہائی غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بعض اوقات تو ملزموں کو اپنے دفاع کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ملزمان سے تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرایا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے شرعی نظام میں ریپ، قتل اور مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں