×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

پی آئی اے۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ میں!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پی آئی اے کی نجکاری روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔ ادارے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد ملازمین نے احتجاج کیا اور ان پر شیلنگ کی گئی۔ اس احتجاج کے دوران دو ملازمین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پارلیمنٹ سے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں بل پاس کرایا جو حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے لہٰذا پارلیمنٹ سے پاس کردہ بل واپس کرنے کا حکم دیا جائے اور جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں آتا تب تک ادارے کا نظام چلانے کے لیے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے مستعفی ہونے والے چیئرمین ناصر جعفر کو واپس عہدے پر تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔ حکومت سے اداروں کو فروخت نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ لیا جائے اور احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ دیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں