×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

پروازیں پھر اڑان بھرنے کے لئے تیار!

ایمزٹی وی (اسلام آباد) حکومتی کوششوں کے باعث قومی ایئر لائن کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت 6 روز کی کوششوں کے بعد پی آئی اے کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ اور گلگت جانے والی پروازوں کا تمام عملہ اور گراؤنڈ اسٹاف قومی ایئر لائن سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ وہ پی آئی اے کے عملے سے اپیل کرتے ہیں وہ غیر مشروط طور پر اپنے فرائض دوبارہ سنبھال لیں۔ دوسری جانب ملک کے دیگر ہوائی اڈوں سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، رحیم یار خان اور ملتان کے ہوائی اڈوں سے قومی ایئر لائن کی کوئی ملکی یا غیر ملکی پرواز آج بھی اڑان نہیں بھرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں