جمعرات, 18 اپریل 2024


ابوبکر البغدادی کا آڈیو پیغام‘

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے آڈیو پیغام کےبارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے ریکارڈ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب آڈیو ٹیپ ایک ایسے وقت جاری کی گئی جب گذشتہ جمعے کو عراقی شہر موصل کے قریب دولتِ اسلامیہ کے قافلے پر امریکی فضائی حملے کے بعد سے عالمی ذرائع ابلاغ میں افواہ گردش کر رہی ہے کہ تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ دولتِ اسلامیہ نے یہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کی ہے اور اس میں ایک شخص یہ کہتا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں لڑائی ختم نہیں کریں گے اور یہ آخری جنگجو کے زندہ رہنے تک جاری رہے گی۔ دولتِ اسلامیہ نے چند ماہ پہلے ڈرامائی انداز میں پیش قدمی کرتے ہوئے عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا- دولتِ اسلامیہ کے مبینہ صوتی پیغام میں براہ راست فضائی کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن کچھ ایسے واقعات کا تذکرہ کیا جو جمعے کو ہونے والی فضائی کارروائی کے بعد رونما ہوئے۔ ان میں امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے موصل میں فضائی کارروائی کے فوری بعد عراق میں حکومت کی مدد کے لیے مزید 15 سو امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان شامل ہے۔ آڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کو دنیا بھر میں جہاد شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی حملے کرنے کا کہتے ہوئے سعودی حمکرانوں کو ’سانپ کا سر‘ کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شام اور عراق میں امریکی کی سربراہی میں فوجی کارروائیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ آڈیو پیغام میں دولتِ اسللامیہ کے خلاف کارروائیوں کے لیے قائم امریکی اتحاد میں شامل خلیجی ممالک کے حمکرانوں کو غدار کہا گیا ہے۔ ابوبکر البغدادی نے پہلی مرتبہ جولائی میں موصل کی ایک مسجد میں پہلی بار منظر عام پر آ کر مسلمانوں کو کہا تھا کہ وہ ان کی بیت کریں۔ دولت اسلامیہ کے جنجگو شام اور عراق کے بڑے علاقوں پر قابض ہیں لیکن گزشتہ دو مہینوں سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment