Print this page

صبح کا بھولا شام کو گھرآ جائے تو گلے سے لگا لیں گے،پرویز رشید 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات   پرویز رشید نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کو پارلیمینٹ نے منظور کیا ہے اور وزارت قانون پارلیمینٹ کے پاس کردہ قوانین پر کچھ نہیں کر سکی، منتخب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو قانون سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہئے، عمران انصاف کی بات کرتے ہیں، امید ہے وہ پیش ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حود منتخب افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی ابتداءکی، وزیراعظم اور میرے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے تاہم صبح کا بھولا شام کو گھرآ جائے تو گلے سے لگا لیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں