Print this page

سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب پر حکم امتناع جاری

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کردیا کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست پر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے سوال کیا کہ اگر میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری ہوتی ہے تو اس پر آپ کے کیا تحفظات ہیں جس پر سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے معاملے پر سندھ حکومت کی کوئی بددیانتی نہیں جس پر بنچ کے رکن جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انداز میں قانون کے مطابق کام کرنے دیں سماعت کے دوران فنکشنل لیگ کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہورہا اور معاملہ صرف خفیہ رائے شماری کا ہی ہے، سندھ حکومت کا فیصلہ بلاجواز ہے اور وہ معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے جس پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس معاملے کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے جس کے بعد عدالت نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری سے متعلق حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی

پرنٹ یا ایمیل کریں