ھفتہ, 20 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


لال مسجد کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

 
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج پرویزالمیمن قادر نے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ پرویز مشرف نے 2007 میں لال مسجد میں آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ سمیت درجنوں طالب جاں بحق ہو گئے تھے۔ لال مسجد انتظامیہ نے پرویز مشرف کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن عدالت کے طلب کرنے کے باوجود سابق صدر ایک بار بھی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment