جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلا امتیاز احتساب ہوگا، چیئرمین نیب

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اسی سے معاشرے میں تمام مسائل پیدا ہوتے ہیں تاہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلا امتیاز احتساب کے لئے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں نیب کے زیر تربیت افسران کی گریجویٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلا امتیاز احتساب کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے جامع اینٹی کرپشن حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ 2016 میں بھی اینٹی کرپشن اسٹریٹجی پر عمل جاری رہے گا تاکہ ملک سے بدعنوان عناصر کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔
چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ ادارے نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 266 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب شکایات کی بنیاد پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کام کرنے والا قومی ادارہ ہے، مقدمات کو نمٹانے کے لئے پروسیسنگ کے انتخاب کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جب کہ ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ایک جامع اینٹی کرپشن اسٹریٹجی بنائی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کو تفتیشی افسران کی بھرتی کے لئے ملک بھر سے 42 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے ہم نے میرٹ پر 104 تفتیشی افسران کا انتخاب کیا جو 7 ماہ کی ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں، زیر تربیت افسران نے تمام سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا، انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی نظریں قومی احتساب بیورو پر لگی ہیں، جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ، میں امید کرتا ہوں کہ آپ قوم کی امیدوں پر پورا اترین گے تاکہ بدعنوانی سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment