ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تین نشستوں کے لئے انتخابی عمل جاری ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے کل ووٹ 1350 ہیں جن میں خواتین کے 150 ووٹ بھی شامل ہیں ، الیکشن میں تین اہم نشستوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ صدر کے لئے شاہد کمال خان بمقابلہ طارق محمود جہانگیری جبکہ نائب صدر کے لئے مس ناہید اقبال اعوان کا مقابلہ طاہر سلیم سے اور جنرل سیکریٹری کے لئے وقاص ملک اور عامر عبداللہ کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ پانچ ایگزیکٹیو ممبر فنانس اور لائبریری سیکریٹری پہلے ہی سے بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دن 1 سے 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے انتخابی عمل جاری
- 27/02/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1532 K2_VIEWS
Leave a comment