×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

سیاسی و عسکری قیادت ساتھ ساتھ

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری ہوا۔ جس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس  میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کی بیخ کنی کے عزم کو دہرایا جب کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔

دوسری  جانب اجلاس کے دوران ملک بھر میں جاری فوجی آپریشن میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اورشرکاء کی جانب سے ملک سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے پراتفاق کیا گیا جب کہ اجلاس میں کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کے خاطر خواہ نتائج پراظہاراطمینان بھی کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں