Print this page

پاکستان کی طرف اٹھنےوالی کوئی میلی آنکھ سلامت نہیں رہےگی، صدر مملکت

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ممنون حسین نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور 23 مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے ان کامزید کہنا تھا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مسلمہ ایٹمی طاقت اور روایتی اسلحے سے لیس ملک ہے، لیکن ہم کبھی ہتھیاروں کی دوڑمیں شریک ہوئے ہیں نہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں ملک کے قیام کے مقاصد کا جائزہ لینا ہوگا، ملک میں مسائل کی بڑی وجہ میرٹ کی پامالی اور قانون پر عمل نہ ہونا ہے، تاہم حکومت مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ملک سے جہالت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل کرنا ہوں گے کیونکہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا یہی طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امن کے لیے پاکستان کی خدمات کا دنیا اعتراف کرتی ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی کوئی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں