×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

ایرانی صدر کا پر تپاک استقبال

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایران كے صدر حسن روحانی وزیر اعظم نواز شریف كی دعوت پر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر کا نورخان ایئربیس پر پرتپاک اسقتبال کیا گیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایرانی كابینہ كے اراكین و دیگر اعلیٰ حكام اور تاجروں كا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان كے ان کے ہمراہ ہے۔
اسلام آباد میں اپنے قیام كے دوران حسن روحانی صدر ممنون حسین اوروزیر اعظم نواز شریف كے ساتھ ملاقاتیں كریں گے جن میں پاكستان اور ایران كے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور بالخصوص ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے كے بعد تعاون میں اضافے كے امكانات سمیت تمام اہم امور زیر غور آئیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر كے دورے سے دونوں ممالک كے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے جب کہ ایرانی صدر کے دورے میں علاقائی و عالمی امورپر بھی بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے ایران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی كا یہ پہلا دورہ پاكستان ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں